جیکولین فرنینڈس  کو دھمکیاں،تحفظ کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا

21 Dec, 2023 | 02:59 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے مجرم سوکیش چندرشیکھر کی جانب سے دھمکیوں پر دہلی کی عدالت سے رجوع کر لیا۔

جیکولین فرنینڈس نے عدالت میں چندرشیکھر کے نامناسب پیغامات کے متن کے ساتھ درخواست دائر کی اور اپنی حفاظت کا مطالبہ کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چندرشیکھر کی جانب سے اداکارہ انتہائی نامناسب پیغامات ارسال کیے گئے ہیں، جس کی بنیاد پر انہوں نے عدالت میں تحفظ کی درخواست دائر کی ہے۔

بھارتی اداکارہ کی عدالتی اپیل اور میڈیا میں خبر نشر ہونے کے باوجود تاحال دہلی پولیس نے ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

کیس سے متعلق اکنامک آفیسرز ونگ نے ردعمل دیا کہ درخواست ملنے کے بعد جائزہ لیں گے کہ پیغامات میں ہراسانی کی نوعیت کیا ہے اور اس سے اداکارہ کی سماجی یا پیشہ وارانہ سرگرمیاں کس حد تک متاثر ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں