ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی حکمت عملی  کی بدولت لاہور میں کرائم کی شرح میں نمایاں کمی 

محسن نقوی کی حکمت عملی  کی بدولت لاہور میں کرائم کی شرح میں نمایاں کمی 
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک )وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی کمال حکمت عملی اور محکمہ پولیس پر نگرانی کام کر گئی، لاہور میں کرائم کی شرح انتہائی حد تک کم ہو گئی ۔

  محسن نقوی کی مسلسل کاوشوں کے بعد لاہور میں پہلی بار کرائم کی شرح میں کمی آئی ہے، پولیس ہیلپ لائن 15 پر کالز میں بھی 20سے 25فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے عہدہ سنبھالا تو کرائم میں روز بروز اضافےسمیت دیگر چیلنجزدرپیش تھے،محسن نقوی نےمصنوعی طریقوں سے کرائم میں کمی لانے کی بجائےپولیس حکام کو ٹھوس حکمت عملی کے تحت کام کرنے کی ہدایات جاری کیں ،پولیس حکام کے مطابق موثر پٹرولنگ اور ریکارڈ یافتہ ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیوں سے کرائم کی صورتحال پر قابو پایا جا سکا۔

ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کا کہنا ہےسوفیصدمقدمات کے اندراج کو یقینی بنانے کے بعد ملزمان کی گرفتاریاں ہوئیں۔پٹرولنگ بہتر بنانے کیساتھ ساتھ سابق ریکارڈ یافتہ ملزمان کی گرفتاری کیلئےاقدامات اٹھائےگئے۔جس کی وجہ سے جرائم میں خاطر خواہ کمی ہوئی ،پولیس ریکارڈکےمطابق قتل ، اقدام قتل اوردیگرسنگین وارداتوں میں 32فیصدکمی آئی ہے۔جبکہ موٹر سائیکل اور کارچوری کے واقعات میں 20سے25 فیصد کمی آئی ،پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوانے کیلئےبھی انویسٹی گیشن ونگ کام کر رہا ہے۔
وزیر اعلٰی پنجاب کی کڑی نگرانی اور پولیس ورکنگ سےشہرمیں جرائم کی شرح میں کمی دیکھنےمیں آرہی ہے۔تاہم اس عمل کوجاری رکھنےکیلئےکریمنل جسٹس سسٹم کوبہتر بنانے کیساتھ ساتھ معاشرےکوبھی اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہونگی۔