عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا آج دوسرا روز

21 Dec, 2023 | 12:36 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا آج دوسرا روز ہے،اسلام آباد میں قومی اسمبلیوں کے امیدواروں کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں۔

  وفاقی دارلحکومت میں قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر 165 امیدواروں نے 347 کاغزات نامزدگی حاصل کئے ،این اے 46 پر 64 امیدواروں نے 116 کاغزات نامزدگی حاصل کئے،کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

 سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل کل  تک جاری رہے گا، گزشتہ روز بھی متعدد سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے اور جمع کرائے،الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔

 خواتین اور غیر مسلموں کی نشستوں کے لئے بھی کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے،دو روز کے دوران3 حلقوں کے لئے 175 کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے ،الیکشن شیڈول کے مطابق امیداور 20 سے 22 دسمبر تک تین روز کے دوران کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔ 

 ای سی پی کا کہنا ہے کہ تین جنوری 2024ء کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں کیلئے مختص کیا گیا ہے جبکہ 10 جنوری کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلے کا آخری دن ہو گا، 11 جنوری کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں جاری کی جائیں گی۔

 12 جنوری کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلئے آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کو 13 جنوری کو انتخابی نشان دیئے جائیں گے جبکہ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

 ای سی پی کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے لئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

 واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) 20 دسمبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

مزیدخبریں