ویب ڈیسک: دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)کی سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن دونوں کی سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات صبح 11 بجے کے وقت سامنے آئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس پر جانے والے صارفین کو ریگولر ٹوئٹس کی جگہ ’WELCOME TO YOUR TIMELINE‘ لکھا نظر آیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کوئی بڑا مسئلہ ہوا ہے۔
ایکس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق دنیا بھر سے تقریباً 70 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں ایکس کی سروس متاثر ہونے کے بارے میں بتایا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس مارچ اور جولائی میں بھی ایکس کی سروس متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔