(جنید ریاض)محکمہ فنانس نے انصاف سکولوں کو 93 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کردیئے۔
پانچ ہزار سے زائد انصاف آفٹر نون سکولوں کی سنی گئی۔محکمہ فنانس نے انصاف سکولوں کو 93 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کردیئے۔مذکورہ فنڈز سے انصاف آفٹر نون سکولوں کے دس ہزار اساتذہ کو واجبات کی ادائیگی کیجائےگی،سکینڈ شفٹ کے اساتذہ ایک سال سے تنخواہوں سے محروم تھے۔ مذکورہ فنڈز سے فروری 2024 تک کی تنخواہیں ادا کیجائیں گی۔
لاہور میں 108 انصاف سکولوں کیلئے ایک کروڑ دس لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں،سب سے زیادہ فنڈز جھنگ کیلئے 50 ملین،بہاولپور کیلئے 41 اورسرگودھا کیلئے 36 ملین جاری ہوئے۔فیصل آباد کیلئے 32 ملین، ملتان کیلئے 24 ملین اور قصور کیلئے 31 ملین روپے جاری کیے گئے۔