وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن تیار کرلیا گیا

21 Dec, 2022 | 11:52 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے نوٹی فکیشن تیار کرلی گیا جبکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اس پر دستخط بھی کر دیے۔

ذرائع گورنر ہاؤس کا بتانا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے مشاورت مکمل ہے اور کسی بھی وقت نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ شاید تاریخ تبدیل ہونے کا انتظار ہو رہا ہے اور 12 بجتے ہی نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا، تاریخ تبدیل ہونے کے انتظار کی وجہ وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کے لیے آئینی راستے بند کرنا ہیں، تاریخ تبدیل ہوگئی تو اسپیکر کے پاس کوئی جواز نہیں رہے گا کہ اجلاس کیوں نہیں ہوا۔

مزیدخبریں