(زاہد چوہدری)خطرے کی گھنٹی بج اٹھی ، لاہور کے سیوریج میں پولیو وائرس موجود، قومی ادارہ صحت نے آؤٹ فال روڈ سے لئے گئے سیوریج کے نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ۔
پولیو کے خاتمے کیلئے لاہور میں چلائی جانے والی مہمات پر سوالات کھڑے ہوگئے۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے ماہ نومبر میں آؤٹ فال روڈ سے لئے گئے سیوریج کے نمونے میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے ۔ لاہور میں پولیو وائرس کی موجودگی کی رواں برس کے دوران چوتھی مرتبہ تصدیق ہوئی ہے جس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔
لاہور کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
21 Dec, 2022 | 09:17 PM