ویب ڈیسک : معروف گلوکارہ بلقیس خانم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں"اور"انوکھا لاڈلا" جیسے بے شمار مقبول گیت گانے والی گلوکارہ بلقیس خانم کراچی میں انتقال کر گئیں،بلقیس خانم کی نمازجنازہ کل مغرب کے بعد ادا کی جائے گی ،بلقیس خانم نے سوگواران میں 2 بیٹوں کو چھوڑا ہے ۔
بلقیس خانم پاکستان کی ایک خاتون کلاسیکی گلوکارہ تھی،وہ معروف ستار نواز استاد رئیس خاں کی بیوہ تھیں۔