گورنر کی تبدیلی کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اہم قدم اٹھا لیا

21 Dec, 2022 | 05:39 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ سردار محمد سبطین خان گورنر کے مس کنڈکٹ کے خلاف صدر پاکستان کو خط لکھیں گے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر اپنے خط میں صدر مملکت کو گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کریں گے اور گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست بھی کریں گے۔

خط میں استدعا کی جائے گی کہ گورنر صدر کا نمائندہ ہے اسے آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکا جائے۔پی ٹی آئی کے ذرائع نے اسپیکر کی جانب سے خط لکھنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہی خط لکھ دیا جائے گا۔

مزیدخبریں