سٹی 42: پنجاب کا چیف سیکرٹری تبدیل ، کامران علی افضل کی جگہ عبداللہ سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا گیا ۔
نوٹیفکشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عبداللہ سنبل کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کے 23 ویں کامن سے ہےاور وہ فنانس ایڈمنسٹریشن کے شعبوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
وہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری وزیر خزانہ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور اور ساہیوال ڈویژن کے عہدوں پر فرائص سرانجام دے چکے ہیں۔