ویب ڈیسک:فٹبال ورلڈ کپ کی جیت کا جشن منانے میں مصروف ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی سمیت 5 کھلاڑی حادثے سے بال بال بچ گئے۔
ورلڈ کپ 2022ء کی فاتح ٹیم ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔اس دوران کھلاڑیوں کو لے کر چلنے والی بس کے چاروں اطراف دور دور تک شائقین ارجنٹینا کے جھنڈے لہراتے اور ٹیم کے ہمراہ جیت کا جشن مناتے ہوئے نظر آئے۔
Argentina get their heroes home but nearly clothesline them off the bus.pic.twitter.com/hemkogABq2
— Football España (@footballespana_) December 20, 2022
اس موقع پر بس کے اوپر ورلڈ کپ ٹرافی تھامے لیونل میسی اور دیگر کھلاڑی بجلی کے تار سے بال بال ٹکراتے ہوئے بچے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لیونل میسی کو بعدازاں اس واقعے پر ہنستے ہوئے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو فیفاورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو پنالٹیز پر شکست دے کر ارجنٹینا تیسری مرتبہ فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا تھا۔