ویب ڈیسک: واشنگٹن میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کالعدم تحریک طالبان سے متعلق پاکستان کی پالیسی پر نظرثانی کرنے پر زور دیا ہے۔
واشنگٹن میں امریکی میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ٹی ٹی پی سے متعلق ہمیں اپنی پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہیے اور ٹی ٹی پی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے جامع طریقہ کار کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسان راستہ افغان عبوری حکومت کےساتھ تعاون کا ہے تاکہ اس مسئلے سے نمٹا جاسکے اور یہ میرا پسندیدہ راستہ ہوگا لیکن اس مسئلے سے نمٹنے کا یہ واحد راستہ نہیں ہے۔