ویب ڈیسک : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 27 کلومیٹر کے اقتدار کو بچانے کے لیے حکمرانوں نے ملک کو داؤ پر لگادیا، جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی لگ پتا جائے گا۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیخ رشید نے لکھا کہ ہر طرف پھڈا ہی پھڈا ہے، 72 گھنٹے اہم ہیں۔شیخ رشید نے لکھا کہ 75 سال میں ہیجان پیدا نہیں ہوا، گورنر اور اسپیکر، وزارت پیٹرولیم اور خارجہ، سابق اور موجودہ وزیر خزانہ میں پھڈا ہے۔شیخ رشید نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بےخبر ہے۔ گندم، گیس، بجلی مہنگی اور نایاب ہے اور گندم 4100 من سے اوپر چلی گئی ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ 40 ہزار پوائنٹ سے نیچے آگئی ہے۔
پی ڈی ایم زمینی حقائق سےبےخبرہےگندم گیس بجلی مہنگی نایاب ہےسٹاک مارکیٹ40ہزارپوائنٹ سےنیچےگندم4100من سےاوپرچلی گئی ہےاسلام آبادکےبلدیہ سےبھاگنےوالےالیکشن سےفراری ہیں انسانی خوراک توکیامرغیوں کی خوراک بھی نہیں مارکیٹیں8بجےبندکرانےسےکچھ نہیں ہوگاالیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کریں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 21, 2022
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے لکھا کہ انسانی خوراک تو کیا مرغیوں کی خوراک بھی نہیں، مارکیٹیں 8 بجے بند کرانے سے کچھ نہیں ہوگا، الیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کریں گے۔