اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، اپوزیشن اتحاد نے حکمت عملی فائنل کرلی

21 Dec, 2022 | 09:40 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ اگر اعتماد کے ووٹ کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ ہوا تو گورنر وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیں گے۔

گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد نے حکمت عملی کو فائنل کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی  اراکین 21 دسمبر کو سہ پہر 4 بجے اجلاس کے وقت پنجاب اسمبلی پہنچیں گے۔

لیگی رہنما خلیل طاہر سندھ نے کہا کہ ہم گورنر کے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کے لئے مقررہ وقت پر پنجاب اسمبلی پہنچیں گے، گورنر کا طلب کردہ اجلاس آئین و قانون کے عین مطابق ہے اور وزیراعلیٰ کو کل ہر حال میں اعتماد کا ووٹ لینا ہی ہوگا ورنہ وہ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کل اجلاس نہ ہوا اور وزیراعلی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کر دیں گے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے بدھ  21 دسمبر کو اعتماد کے ووٹ کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔  اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر بلیغ الرحمان کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رولنگ جاری کردی۔

 

مزیدخبریں