ویب ڈیسک:مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا ساتھ دینے والے پارٹی ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطے تیز کر لئے۔
رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت میں ق لیگ 10 ایم پی ایز میں سے 6 کیساتھ رابطے تیز کئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کی قیادت براہ راست اور مختلف ذرائع سے رابطے کر رہی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی بھی رابطوں میں شامل ہیں۔ پرویز الہٰی کے ایم پی ایز سے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا کہا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے 180 ووٹ ہیں، پرویز الہٰی کے ساتھی 6 ارکان صوبائی اسمبلی کے شامل ہونے سے متحدہ اپوزیشن کے 186 ارکان ہوسکتے ہیں۔