طالبان نے افغان لڑکیوں کی یونیورسٹی میں تعلیم پر پابندی عائد کر دی

21 Dec, 2022 | 09:15 AM

ویب ڈیسک:افغانستان میں طالبان نے طالبات کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی عائد کر دی ، افغان وزارت اعلیٰ تعلیم کی جانب سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔  

 افغان میڈیا رپورٹس کےمطابق افغان وزارت اعلیٰ تعلیم  کی جانب سے  جاری کردہ لیٹر میں تمام سرکاری و نجی جامعات کو تاحکم ثانی خواتین کی تعلیم معطل کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے ، لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر بھی پابندی عائد  ہے ۔

خیال رہے کہ اگست 2021 میں افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے صرف پرائمری جماعت تک لڑکیوں کو سکول جانے کی اجازت دی تھی ۔ پہلے جامعات میں خواتین کو علیحدہ کلاسز کی شرط کیساتھ اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی مگر اب اس پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں