پنجاب میں نیا آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ

21 Dec, 2022 | 09:11 AM

Ansa Awais

(مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ سیاسی صورتحال کے بعد پنجاب میں نیا آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہو گیا , پرویز الہیٰ اعتماد ووٹ  نہیں لیتے تو معاملہ عدالت میں جائے گا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے وزیراعلیٰ چوہدر ی پرویز الٰہی کو آج اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اجلاس بلانے سے انکار کرتے ہوئے اجلاس 23 دسمبر تک ملتوی کر دیا ہے۔

سبطین خان نے گورنر پنجاب کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک اجلاس چل رہا ہو تو ایوان کا دوسرا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔
اس حوالے سے آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو غلط فہمی ہے کہ قانون آئین سے ماورا ہے، آئین کے مطابق گورنر پنجاب وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے خبردار کیا ہے کہ آج اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا ورنہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، پی ٹی آئی کی مزید دو دن وزارت اعلیٰ بچانے کی کوشش، ایجنڈے پر موجود تمام کارروائی جمعے تک موخر کر دی۔

مزیدخبریں