جعلی عاملہ نے خاتون کو کوئلوں سے جلا دیا

21 Dec, 2022 | 08:59 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں جن نکالنے کے نام پر جعلی عاملہ نے خاتون کا چہرہ اور جسم کوئلوں سے جلا دیا۔

پولیس کے مطابق جعلی عاملہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، متاثرہ خاتون الائیڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق جعلی عاملہ اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں