(مانیٹرنگ ڈیسک) اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے بعد روشن پینشن سیونگ پلان بھی متعارف کرادیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے روشن پینشن سیونگ پلان متعارف کرادیا ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن پینشن پلان کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے منسلک کردیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن پینشن پلان منی مارکیٹ اور فنڈز ایکوٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا،روشن پیشن پلان اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قرض کی سہولت بھی فراہم کرے گا ،روشن پیشن سیونگ پلان حادثات اور معذوری میں تحفظ فراہم کرنے کی سہولت مہیاکریگا۔