ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب  روسی ساختہ میزائل سسٹم کی تنصیب شروع کر دی

Near pakistani Border
کیپشن: بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحد کے قریب روسی ساختہ میزائل کی تنصیب شروع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ایئر فورس نے پاکستان کی سرحد کے قریب پنجاب سیکٹر میں روسی ساختہ دفاعی فضائی نظام ایس-400 میزائل سسٹم کی تنصیب شروع کر دی ہے۔

  بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا پہلا سکواڈرن پنجاب سیکٹر میں متعین کیا جا رہا ہے جو دفاعی میزائل سسٹم کو آپریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سسٹم کی تنصیب کے لیے میزائل کا سارا سامان سمندری و فضائی راستوں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے 'این ڈی ٹی وی' کے مطابق پنجاب سیکٹر میں میزائل سسٹم کی تنصیب کا کام رواں برس کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا جس کے بعد بھارتی ایئر فورس مشرقی سرحد پر اس کی تنصیب کا کام شروع کرے گی۔بھارتی ایئر فورس کے حکام کا کہنا ہے کہ میزائل سسٹم کی بیٹریز چین اور پاکستان کی جانب سے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے کافی ہوں گی۔

بھارت کا دعویٰ ہے کہ ایس-400 میزائل سسٹم کی شمولیت سے اسے خطے میں دفاعی برتری حاصل ہو جائے گی جب کہ چین اور پاکستان سے درپیش چیلنج سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔

مبصرین کے مطابق روسی ساختہ ایس-400 میزائل 400 کلو میٹر تک کی حدود میں لڑاکا طیاروں اور کروز میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔