ویب ڈیسکپاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی جانے والے مسافروں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر تے ہوئے مسافروں کو فلائٹ سے 5 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے بین الاقومی پروازوں کے مسافروں کو تین گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی جاتی ہے، تاہم متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے فلائٹ سے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط کے باعث مسافروں کو 5 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔‘
کیونکہ مسافروں کے بڑھتی تعداد کے باعث ایئر پورٹس خصوصی اسلام آباد ایئر پورٹ پر رش بڑھ جاتا ہے، اور ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لئے انتظامیہ نے مسافروں کو 5 گھنٹے قبل ایئر پورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ سے براہ راست اور ٹرانزٹ فلائٹ کے ذریعے آنے والے مسافروں کے لیے بھی نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر پاکستان پہنچنے پر ایئر پورٹ پر ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کروانے کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔ برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر یہ شرط عائد کرنے کا فیصلہ این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 21 دسمبر سے شروع کر دیا گیا ہے۔ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگانے والے مسافروں پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔
دبئی، شارجہ اور ابوظہبی جانے والے مسافروں کیلئے نئی گائیڈ لائنز
21 Dec, 2021 | 07:41 PM