لاہورمیں خواتین کیساتھ اجتماعی زیادتی کے 26 واقعات

21 Dec, 2021 | 07:27 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)خواتین پر تیزاب پھینکنے، اغوا، تشدد، زیادتی کے کیسز میں کمی نہ آسکی، لاہور کے تھانوں میں گیارہ ماہ میں زیادتی کے481، اجتماعی زیادتی کے 26 اور تیزاب گردی کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے، پولیس خواتین کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔

خواتین کے حقوق اور تحفظ کے ذمہ دار پولیس بے بس دکھائی دے رہی ہے،لاہورمیں گیارہ ماہ میں زیادتی کے 481 جبکہ پنجاب بھرمیں 7ہزارسے زائد مقدمات درج ہوئے،لاہورمین گینگ ریپ کے 26جبکہ صوبہ بھرمیں 2سواٹھ مقدمات درج ہوئے،لاہورمیں خواتین پہ تیزاب پھینکنے کے 3 پنجاب بھرمیں تنتیس واقعات ریکارڈ کا حصہ بنے۔

پولیس ریکارڈ کےمطابق لاہورمین خواتین کے اغواء کے 136 واقعات رپورٹ ہوئے،گھریلو تشدد کے 134 ، اقدام قتل کی 38 وارداتیں ہوئیں،خواتین کے قتل کے اعداد و شمار میں لرزہ خیز انکشافات بھی سامنے آئے،پانچ شہر خواتین کے لیے حساس ترین رہے،خواتین کے لیے غیر محفوظ ٹاپ فائیو شہروں میں 286 خواتین قتل ہوئیں۔
خواتین کے قتل کی سب سے زیادہ 89 وارداتیں لاہور میں ہوئیں،فیصل آباد خواتین کے قتل کی وارداتوں کے حوالے سے 66 واقعات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،راولپنڈی میں 48 حوا کی بیٹیاں قتل ہوئیں،گوجرانوالہ میں 42 سرگودھا میں 41 خواتین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا،غیر کے نام پہ قتل کے سب سے ذیادہ 15 واقعات فیصل آباد میں رپورٹ ہوئے۔
 

مزیدخبریں