ویب ڈیسک: سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ڈاکٹر آئمہ خان نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا.
معروف اداکارہ ڈاکٹر آئمہ خان نے 13 سال بعد شوبز کو خیر باد کہا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شادی کی وجہ سے شوبز کو خیر باد کہا ہے، اپنے شوہر چوہدری مدثر کے ہمراہ وقت گزار کر خوش ہوں۔ڈاکٹر آئمہ خان نے اپنی شاعری اور ڈانس کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک سپل کا 45 لاکھ روپے تک چارج کیا، میرا چائے کا کپ 2 لاکھ کا ہوتا تھا۔تلخ حقیقت ہے کے ہمارے اوپر لاکھوں روپے خرچ کرنے والے ہمیں گھر نہیں لے کر جا سکتے۔