ٹک ٹاک کا کھانوں کے شوقین افراد کو اہم سہولت دینے کا فیصلہ

21 Dec, 2021 | 07:10 PM

ویب ڈیسک:مختصر ویڈیو شئیرنگ ایپ  ٹک ٹاک نے امریکا میں اپنے صارفین کو 300 گھوسٹ کچنز کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا ء فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں ٹک ٹاک اپنے صارفین کو ''ورچوئل ڈائننگ کانسیپٹس''(VDC) کے ذریعےفوڈ  ڈیلوری کرے گا۔ مارچ 2022 سے شروع ہونے والی اس سروس سے ٹک ٹاک کے صارفین کے علاوہ عام شہری بھی فائدہ اٹھا سکیں گے لیکن اس کے لئے' انہیں سائٹ پر رجسٹرڈ ہونا ہوگا۔

''ٹک ٹاک کچنز'' کے نام سے چلنے والے اس منصوبے میں شامل ہونے والے ریسٹورنٹس اور ان کے کچن کے اسٹاف کو  ٹک ٹاک تربیت فراہم کرے گا اور ٹک ٹاک پر مقبول ترین اور لذیذ  کھانے  فراہم کئے جائیں گے۔ ٹک ٹا ک اورVDC ابتدائی مرحلے میں امریکا میں 300 کچنز کھولیں گے  جبکہ سال کے آخر تک ان کی تعداد ایک ہزار ہوجائے گی۔

VDC کے شریک بانی رابرٹ ارل کا کہنا ہے فی الحال ابتدائی 300 کچن ہمارے برانڈ Buca di Beppo اور Bertucci’s  کے نام سے ہی کام کریں گے۔ تاہم پارٹنر شپ کی بنیاد پر اس میں شمولیت کے لئے امریکا بھر  کے ریسٹورنٹس درخواست دے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں