(عابد چودھری)نئے تعینات ہونے والے ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی کا انوکھا حکم،ملاقات کے لئے دفتر آنے والے سائلین پر موبائل ساتھ رکھنے پر پابندی لگا دی،پولیس اہلکار سائلین کے موبائل جمع کر کے ٹوکن جاری کرنے لگے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی کے دفتر موبائل لے جاناممنوع قرار دے دیا،پولیس اہلکار سائلین کے موبائل جمع کر کے ٹوکن جاری کرنے لگے،دو پولیس اہلکاروں کی موبائل جمع کرنے پر سپیشل ڈیوٹی لگا دی گئی،سائلین کے موبائل ایس پی صدر کے دفتر کے باہر جمع کئے جانے لگے ہیں۔
ہلکاروں کاکہناتھا کہ ایس پی صدرحسن جاوید بھٹی سے ملنا ہےتو سائلین کو پہلے موبائل جمع کرانا ہوں گے،ایس پی صدر کے دفتر موبائل جمع کرنے کی فوٹیج سٹی 42 منظرعام پر لے آیا۔