(فہد علی)لاری اڈا کے علاقے سے معمر شہری کی لاش برآمد، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کردی۔
پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ لاری اڈا سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ،پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش تحویل میں لے لی ، متوفی کی عمر لگ بھگ 60 سال ہے جس کی شناخت سلمان کے نام سے کی گئی ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کی جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے ، لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے ،موت کی وجوہات کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔
لاری اڈا کے علاقے سے لاش برآمد
21 Dec, 2021 | 06:21 PM