ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن پیش کیا جس میں پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری اور 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نیاز احمد اختر نے ٹویٹ کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن شیئر کیا۔ جس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی 24 دسمبر سے 7 جنوری تک بند رہے گی جبکہ ایڈمنسٹریٹر سٹاف معمول کے مطابق کام کرے گا۔
#NOTIFICATION
— Niaz Ahmad Akhtar (@DrNiazAhmadSI) December 21, 2021
Winter Vacations at University of the Punjab. pic.twitter.com/IEeQ7nll06
دوسری جانب محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق چھٹیاں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک ہوں گی۔