اداکارہ میرا کی والدہ، بہن بھائیوں کیخلاف نیا پنڈورا بکس کھل گیا

21 Dec, 2021 | 04:51 PM

M .SAJID .KHAN

(عثمان الیاس)لاہور کی سول کورٹ میں اداکارہ میرا کی والدہ پر گلبرگ ایک کنال کے پلازہ کو غیر قانونی طور پر قبضہ رکھنے کا معاملہ،میرا کے ماموں کی جانب سے انکی والدہ شفقت زہرہ اور بہن بھائیوں پر غیر قانونی قبضہ کا کیس دائر کر دیا گیا۔

لاہور کی سول کورٹ میں اداکارہ میرا کی والدہ پر گلبرگ ایک کنال کے پلازہ کو غیر قانونی طور پر قبضہ رکھنے کے معاملہ پر میرا کے ماموں کی جانب سے ان کی والدہ شفقت زہرہ اور بہن بھائیوں پر غیر قانونی قبضہ کا کیس دائر کر دیا گیا،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا جبکہ کیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔
سول جج میاں محمد احمد نے سید محسن رضا کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا کہناتھا کہ گلبرگ ایم ایم عالم روڈ پر ایک کنال جا آبائی پلازہ ہے،جس کی ملکیت تمام میں تمام بہن بھائیوں کے نام ہے،میرا کی والدہ شفقت زہرہ اور بہن بھائیوں کی جانب غیر قانونی قبضہ کر رکھاہے،میرا اور ان کی والدہ کی جانب جھوٹے دستاویزات بناکر پلازہ اپنے نام کروانے کی کوشش کی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جھوٹے دستاویزات کی بنیاد پر پلازے کی بیناد پر پلازہ اپنے نام نہ کروا سکیں ،پلازے کی کی ملکیت تاحال تمام بہن بھائیوں کے نام ہے،درخواست گزار نے استدعا کرتے کہاکہ عدالت میرا اور انکی والدہ سے پلازہ واگزار کروایا جائے،عدالت قانونی حیثیت کے مطابق پلازہ تمام مالکان کے حوالے کرنے کا حکم جاری کرے۔

مزیدخبریں