ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیف کا پرائیویٹ سکولز کو مالی معاونت دینےکیلئےالحاق کافیصلہ

punjab education foundation
کیپشن: Punjab education foundation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پرائیویٹ سکولز کو مالی معاونت دینےکیلئےالحاق کرنے کا اعلان، لاہور سمیت پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز اور این جی اوز رجسٹریشن کیلئے اہل تصور ہوں گے

 پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سےپرائیویٹ سکولز کو مالی معاونت دینےکیلئےالحاق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت  لاہور سمیت پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز اور این جی اوز رجسٹریشن کیلئے اہل تصور ہوں گے، فاؤنڈیشن ایسسٹیڈ سکولز، ایجوکیشن ووچرسکیم، اور نیو سکول پروگرام کے تحت سکولز کی رجسٹریشن  کی جائے گی ۔

پرائمری جماعت کیلئے 550 روپے، مڈل کیلئے 600 روپے، سیکنڈری آرٹس 900 روپے اور سیکنڈری سائنس 1100 روپے فی طالب علم فنڈز ملیں گے۔ پرائیویٹ سکولز پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک ہونے کیلئے 10 جنوری تک اپلائی کر سکتے ہیں، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکولوں کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے ضابطہ ویب سائٹ پر جاری کر دیا۔