ویب ڈیسک : امریکی صدر جو بائیڈن نے وعدہ پورا نہ کیا وائٹ ہاؤس کی نیا مکین جرمن شیفرڈ کتا''کمانڈر'' آ گیا۔ بلی نہ آسکی ۔
کتے کی فوٹو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اسے وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہا ہے۔جو بائیڈن نے ’نئے بائیڈن‘ کو امریکی عوام سے متعارف کروانے کے لیے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جو بائیڈن کمانڈر کی طرف گیند پھینک رہے ہیں۔ اس کے بعد جو بائیڈن، ان کی اہلیہ جل اور کمانڈر وائٹ ہاؤس میں داخل ہوتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق کمانڈر تیسرا کتا ہے جو وائٹ ہاؤس میں جو بائیڈن کے ساتھ ہوگا۔2021جون میں صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ چیمپ 13 سال کی عمر میں انتقال کر گیا ہے، جبکہ میجر کو وائٹ ہاؤس میں ایڈجسٹ نہیں کرسکا تھا اس لئے اسے ڈیلاوئر میں جو بائیڈن کے آبائی گھر بھیج دیا گیا تھا۔
صدربائیڈن نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ ایک بلی لے کر آئیں گے جبکہ اس حوالے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا تھا کہ بلی کے آنے سے انٹرنیٹ پر ہلچل مچ جائے گی۔ تاہم بلی تو وائٹ ہاؤس نہیں آئی کمانڈر آگیا۔
۔