سٹی 42: سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کی ہدایات پر شہر کی مرکزی شاہراؤں پر مکینیکل واشنگ، سویپنگ اورسکریپنگ آپریشن جاری ہے،گزشتہ روز سکریپنگ کے ذریعے مین شاہراؤں سے 15سے 20 ٹن دھول مٹی ہٹائی گئی۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کے مطابق لبرٹی، ایم ایم عالم روڈ، ظفر علی خان روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ،کلمہ چوک برکت مارکیٹ کے علاقوں میں مکینیکل واشنگ کی جا رہی پےایل او ایس،نور جہاں روڈ، علی زیب روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ کینال روڈ انڈرپاسز پر بھی سکریپنگ کا عمل جاری ہے۔
نائٹ شفٹ میں 210 سے زائد ورکرز مکینیکل صفائی آپریشن پر مامور ہیں 6مکینیکل واشرز، 27مکینیل سویپرز، 4ڈمپرز، 05 واٹر بوذرشاہراؤں پر آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔شہر کی 72مین شاہراؤں پر نائٹ شفٹ میں مکینیکل سویپنگ اورواشنگ روزانہ کی جا رہی ہےروڈ سائیڈز پر سکریپنگ کے بعد پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہےعوام سے گزارش ہے کہ سموگ کے خاتمے کے لیے ادارے سے بھرپور تعان کریں