ایل پی جی ایسوسی ایشن کی اوگرا کو بڑی ڈیڈلائن

21 Dec, 2021 | 12:34 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان نے تمام ایل پی جی دکانوں کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے اوگرا کو 25 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی، حکومت قانون سازی کرکے تمام ایل پی جی دکانوں کو رجسٹریشن دے، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ایل پی جی دکانیں بند کرکےاسلام آباد لانگ مارچ کریں گے۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان نے تمام ایل پی جی دکانوں کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے اوگرا کو 25 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔حکومت قانون سازی کرکے تمام ایل پی جی دکانوں کو رجسٹریشن دے۔چیئرمین عرفان کھوکھرکا کہنا ہے کہ 25 دسمبر تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ایل پی جی دکانیں بند کردیں۔قدرتی گیس کی قلت اور ایل پی جی کی بندش سے ملک میں گیس کا بحران پیدا ہوجائے گا۔

چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی دکانوں سے پولیس کی بھتہ خوری فی الفور بند کروائی جائے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت غیرمعیاری سلنڈر بنانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔انہوں نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دکانیں بند کرکے اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے۔

مزیدخبریں