ویب ڈیسک: ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں دوران میچ سینے میں بائیں جانب تکلیف کا سامنا ، طبیعت ناساز ہونے پر عابد علی کو کراچی کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے عابد علی کو دو مرتبہ چھاتی کی بائیں جانب درد محسوس ہوئی اور اب انہیں تشخیص کیلئے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ مداحوں کی جانب سے ان کی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔