ویب ڈیسک : سپریم کورٹ نے اسحاق ڈارکیخلاف درخواست عدم پیروی پرخارج کردی، بطور سینیٹر ممبر شپ کا نوٹیفکیشن روکنےکا حکم امتناع بھی ختم ہو گیا۔
چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اسحاق ڈارکی سینیٹ رکنیت سے متعلق کیس کی سماعت کی ، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار نوازش پیرزادہ گزشتہ سماعت پربھی پیش نہیں ہوئے ۔ اسحاق ڈارکوعدالت نے طلب کیا تھا لیکن وہ بھی پیش نہیں ہوئے۔اسحاق ڈارکے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسحاق ڈاربیمار ہیں اوربیرون ملک مقیم ہیں، عدالت نے اسحاق ڈارکیخلاف درخواست عدم پیروی پرخارج کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکم امتناع ختم ہونے پراسحاق ڈارکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی اسحاق ڈارپرنئے آرڈیننس کا اطلاق ہوجائے گا جنہیں 60 روزمیں پاکستان آکرحلف نہ لینے پر نشست خالی تصورہوگی۔