تعمیراتی میٹریل مہنگافروخت کرنیوالوں کیخلاف بھی اب ہوگاایکشن

21 Dec, 2021 | 11:35 AM

Ibrar Ahmad

 علی رامے: پنجاب حکومت منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے ترمیم کردہ ایکٹ کے تحت اب تعمیراتی میٹریل مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن کی تیاری  ۔
 پنجاب حکومت کی جانب سے منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے قوانین میں ترمیم ، جس کے تحت تعمیراتی میٹریل مہنگافروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیاجائےگا، قوانین میں ترمیم کےبعدنئی پرائس کنٹرول کونسل کےاختیارات بڑھادیئےگئے ہیں ، پنجاب حکومت منافع خوری اورذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائیاں کر ےگی۔

ترمیم شدہ ایکٹ کےتحت مقررہ نرخوں پرتعمیراتی میٹریل فروخت  ، سیمنٹ اوراینٹوں پرخودساختہ بڑھتی قیمتوں کوقابومیں لایاجائےگا۔  نئے ترمیمی ایکٹ پروزیراعلیٰ پنجاب پرائس کنٹرول کونسل کے چیئرمین ہوں گے ، تعمیراتی میٹریل نرخوں کےبرعکس فروخت پرایک لاکھ جرمانہ اور3سال قیدہوگی۔

مزیدخبریں