تین افسران کےتقرروتبادلے

21 Dec, 2021 | 09:21 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: پنجاب حکومت نے تین افسران کےتقرروتبادلے کر دیئے۔رضوان اکرم شیروانی کو مزید تین ماہ کیلئے ڈی جی ایکسائز کا اضافی چارج دیدیا گیا۔
 پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد شاہد کو ڈی سی منڈی بہاؤالدین لگا دیا گیا۔ رضوان اکرم شیروانی کو ڈی جی ایکسائز کا مزید تین ماہ کے لئے اضافی چارج دیا گیا ہے۔ رضوان نذیر کو ڈی جی ایف ڈی اے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ جبکہ محمد اکبر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن لگا دیا گیا۔ اسی طرح فاروق صادق کو ایڈیشنل کمشنر ریو نیو ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا ہے۔ افسران کو نئی تعیناتی کا فوری چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں