ویب ڈیسک : تھانہ کوٹ لکھپت کی حدودمیں ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع، ون فائیو بوگس کال پر ایس پی ماڈل ٹاؤن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچے،سرچ آپریشن کے بعد ٹرین کو کلیئر کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ون فائیو پر رائیونڈ سے آنے والی ٹرین میں بم کی اطلاع دی گئی،جس پر ٹرین کو کوٹ لکھپت اسٹیشن پر روک لیا گیا، ٹرین سے تمام مسافروں کو اتارا لیا گیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچے،سراغ رساں کتوں کی مدد سے ٹرین میں بم کی اطلاع پر ڈبوں کی چیکنگ کیا گیا، چیک کرنے کے بعد ٹرین کو کلیئر کر کے منزل مقصود کی جانب روانہ کیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ون فائیو پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم اور کال کو کو تلاش کیا جا رہا ہے،جسے جلد حراست لے لیا جائے گا۔