کسسٹم حکام کی بڑی کاروائی، آئی فونز کی اسمگلنگ ناکام

21 Dec, 2020 | 11:36 PM

Raja Sheroz Azhar

(سعید احمد سعید ) کسسٹم حکام کی لاہور ائیرپورٹ پر بڑی کاروائی، دبئی سے آئی فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کسسٹم حکام نے 25 لاکھ روپے مالیت کے 17 جدید آئی فونز کی دبئی سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، پاکستانی مسافر دبئی سے ایمریٹس کی پرواز پی کے 622 سے لاہور آیا۔دوران چیکنگ مسافر کے جسم 17 آئی فونز برآمد کر لیے۔

مسافر نے موبائلز اپنے جسم کے ساتھ مہارت سے چسپاں کیے یوئے تھے۔ کسسٹم حکام نے موبائل فونز کو قبضے میں لے لیے۔قبضے میں لیے گئے آئی فونز کی کل مالیت 25 لاکھ روپے ہے۔ کسسٹم حکام نے مسادر کے خلاف چالان کرکے موبائل تحویل میں لے لیے۔

مزیدخبریں