سٹی 42: امجد صابری کی بیٹی حورین کی ٹرینڈز میں شامل انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
امجد صابری کی بیٹی حورین نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ حورین کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے مختلف ملبوسات زیب تن کیے اور مزاحیہ فلٹر استعمال کرتے ہوئے تصویر کے ساتھ ایموجیز بنائیں۔
ویڈیو کےپس منظر میں ٹرینڈنگ گانا ’ میں تیرا‘ چل رہا ہے۔
انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر ہوتے ہی 10 ہزار سے زائد صارفین نے اسے پسند کیا جبکہ متعدد نے ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔