محکمہ موسمیات نے دھند اور بارشوں کی پیشگوئی کردی

21 Dec, 2020 | 08:30 PM

(علی رضا) لاہور پر سموگ کے سائے گہرے ہوگے، ائیر کوالٹی انڈکس238 ریکارڈ ، شام کے اوقات میں دھند میں اضافہ بھی ہوگیا سموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ بھی کم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایک بار پھرآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آگیا. گرد آلودہ فضا نے شہریوں کے لیے مسائل پیدا کردیے. صبح اور شام کے اوقات میں دھند کے ساتھ گرد نے بھی شدت اختیار کر لی. ائیر کوالٹی انڈکس 238 تک پہنچ گیا ہربنس پورہ، مزنگ، ڈیفنس، بند روڈ،سندر انڈسٹریل سٹیٹ آلودہ ترین علاقوں میں شامل ہوگے. ہوا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ گیا آئندہ ہفتے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشیں ہونگی دسمبر کے آخری ہفتے میں دھند میں اضافہ کے ساتھ سموگ بھی بڑھے گئی۔

مزیدخبریں