ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والابھائی گرفتار

غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والابھائی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری ) شادی سے تین روز قبل غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والا ملزم نشتر کالونی انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شادی سے 3روز قبل غیرت کے نام پر اپنی بہن رخسانہ کو تشدد کر کے قتل کرنے والاسگا بھائی گرفتار کر لیا ۔گرفتارملزم نعیم کو شک تھا کہ اس کی بہن کے لوگوں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس کا اسے رنج تھا۔

ملزم نے تعیش میں آ کر مقتولہ رخسانہ پر مکوں کی بارش کر دی جس سے مقتولہ رخسانہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ تدفین سے قبل مقتولہ کے چہرے پر تشدد کے نشانات واضح نظر آنے پرشک کی بنیاد پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کیا ۔مقتولہ رخسانہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد سے ہلاکت کی تصدیق ہوئی جبکہ گرفتار ملزم سے تحقیقات جاری ہیں ۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer