کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ذوالفقار احمد گھمن ان ایکشن

21 Dec, 2020 | 09:13 PM

Shazia Bashir

راؤ دلشاد: کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ذوالفقار احمد گھمن ان ایکشن، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کی ایک ارب 93 کروڑ 40 کی 253 ترقیاتی اسکیموں میں سے 181 ترقیاتی اسکیموں کے ورک آرڈرز جاری کردئیے جبکہ 49 فیصد فنڈز خرچ کیے،چیف کارپوریشن آفیسر کو ترقیاتی اسکیموں کو جلد مکمل کرنےکا ٹاسک سونپ دیا۔


 تفصیلات کے مطابق  کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ذوالفقار احمد گھمن ان ایکشن  ہوگئے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کی 49 فیصد ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرلیاگیا ایک ارب 93 کروڑ 40 کی پی ایم ایس پروگرام کی 255 ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ایک ارب 93 کروڑ 40 میں 53 کروڑ 64 لاکھ 46 ہزار کی مفاد عامہ کی ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرلی گئیں میٹروپولیٹن کارپوریشن نے میونسپل سروسز پروگرام کی ترقیاتی اسکیموں کی رپورٹ جاری کردی پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کی باقی ماندہ اسکیموں کی تکمیل کا ٹاسک چیف کارپوریشن آفیسر کو سونپ دیاپی ایم ایس پروگرام کی 255 ترقیاتی اسکیموں میں 181 کےورک آڈرز جاری کردئیے گئے۔

25 ترقیاتی اسکیموں کے ورک آرڈر اجراء کے پروسیس میں ہیں، مفاد عامہ کی نو اسکیموں کے ٹینڈرز کا عمل 26 دسمبر تک مکمل کرنےکی ہدایات کردی گئیں پی ایم ایس پی کی 82 ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرلیاگیا جبکہ 98 پروسیس میں ہیں۔

مزیدخبریں