( سٹی 42 ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکوروناکاشکارہوگئے.
وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت آج صبح سےناساز تھی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کوروناٹیسٹ کرایاجومثبت آگیا ہے۔ کوروناٹیسٹ مثبت آنےپرعثمان بزدارنےخودگھرمیں آئسولیٹ کرلیا.قبل ازیں ڈاکٹرز نے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب کو عارضی طور پر تمام سیاسی و دفتری مصروفیات ترک کر کے آرام کا مشورہ دیا تھا۔
دوسری جانب سی ایم ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو دو روز سے بخار اور کھانسی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے تمام مصروفیات ترک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے ملاقاتیں اور تقریبات میں شرکت منسوخ کرتے ہوئے ضروری امور آئیسولیشن سے انجام دیے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےبھی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے وہ تقریبات میں شرکت اور ملاقاتیں نہیں کررہے۔