(سٹی 42) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھائی قرار دے دیا، کہتی ہیں ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ، شیخ رشید کو شادی کر لینی چاہئے ، رشوت خوروں کیلئے میں اکیلی ہی کافی ہوں۔
معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ''بھائی'' قرار دے دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید میرے بھائی ہیں، انہیں اب جلد شادی کر لینی چاہئیے۔ حریم شاہ نے پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ اب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں ۔ نہیں تو کیا پتہ ان کی اور ویڈیوز ہی سامنے نہ آ جائیں۔
اپنی شادی کے بارے میں حریم شاہ نے کہا کہ میرا فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ ابھی تک میرے خوابوں کا شہزادہ نہیں آیا۔ جیسے ہی مجھے ایسا کوئی لڑکا نظر آئے گا میں فوری طور پر اس سے شادی کر لوں گی۔
قبل ازیں حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ شیخ رشید شادی شدہ ہیں۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو میں حریم شاہ نے بتایا تھا کہ ’ شیخ رشید نے نکاح کیا ہوا ہے، لڑکی کہہ رہی ہے کہ میں تمہاری دوست ہوں اور میں تمہاری وجہ سے شیخ رشید سے ملی تھی‘۔
حریم شاہ کے مطابق انہوں نے لڑکی کو کہا کہ ’ شیخ رشید سے میری وجہ سے ملی تھیں لیکن میں نے نہیں کہا کہ آپ انہیں پسند کریں‘۔