ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کیلئے گدھی کا دودھ کارآمد ، مانگ میں زبردست اضافہ

کورونا وائرس کیلئے گدھی کا دودھ کارآمد ، مانگ میں زبردست اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) البانیہ میں کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہونے کی اطلاعات پر گدھی کے دودھ کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق البانیہ میں آج کل باڑوں پر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ کچھ خوف اور کچھ امید کے تاثرات لئے گاہک یہاں بھینس یا بکری نہیں بلکہ گدھی کے دودھ کے لئے جمع ہوئے ہیں۔اس ہجوم کی وجہ کورونا وائرس کے خلاف گدھی کا دودھ مؤثر ثابت ہونا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس دودھ کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے کیوں کہ یہ وٹامنز سے بھرپور ہے اور انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ گدھی کے دودھ کی مانگ میں اضافہ کے بعد فارم ہاؤسز اور باڑوں میں گدھوں کی افزائش کی جارہی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ایسے ہی ایک فارم ہاؤس کے منیجر ایلٹن ککیا نے بتایا کہ دودھ کی مانگ کو پورا کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer