پنجاب میں ورلڈ بنک کے تعاون سے 20 سمال ڈیمز کی تعمیر کافیصلہ

22 Dec, 2020 | 01:30 PM

Shazia Bashir

عثمان علیم: پنجاب میں ورلڈ بنک کے تعاون سے 20 سمال ڈیمز کی تعمیر کی  جائے گی، ورلڈ بنک کی 54 کروڑ ڈالرز بطور سافٹ لون کی پیشکش، راوی پر پانچ، جہلم چھ، چناب چار اور ستلج پر پانچ چھوٹے ڈیمز بنانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی۔
  

تفصیلات کے مطابق  ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب میں 20 چھوٹے ڈیمز بنانے کی تیاری،ورلڈبنک نے پنجاب میں 20 چھوٹے ڈیمز بنانے  کے لئے 54 کروڑ ڈالرز بطور سافٹ لون دینے کی پیشکش کی ہے جس پرذرائع کے مطابق محکمہ انہار نے  ڈیمز کی تعمیر کی حامی بھر لی ہے، اور سافٹ لون  کے لئے منصوبے کا کنسیپٹ پیپر تیار کر لیا ہے۔

وفاق سے منظوری پر ستمبر  2021 میں ورلڈ بینک  کے ساتھ لون  کے  لئے معاہدہ کیا جائے گا ،پراجیکٹ ڈیزائن اور فیزیبلٹی  کے لئے  4 ملین ڈالرز ورلڈ بنک سے بطور ایڈوانس لیے جائیں گے،منصوبے کے تحت دریائے راوی پر پانی ذخیرہ  کے لئے پانچ چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں گے۔

جہلم چھ ، چناب چار اور ستلج پر پانچ چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کی  جائے گی، منصوبے کا مقصد پانی ذخیرہ کر کے زیر زمین پانی کی کم ہوتی ہوئی سطح کو ری چارج کرنا ہے، ذخیرہ شدہ پانی نہروں کے ذریعے ان مقامات پر پہنچانا ہے، جہاں قلت ہے، پنجاب واٹر پالیسی 2018 کے تحت چھوٹے ڈیمز بنانے پر زور کے پیش نظر منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں