لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے ڈائریکٹرز کا بورڈ تحلیل کرنے کا حتمی فیصلہ

21 Dec, 2020 | 04:11 PM

Shazia Bashir

عثمان علیم: سی ای او اور چیئرمین ایل ٹی سی کے مابین جاری سرد جنگ کا نتیجہ، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے ڈائریکٹرز کا بورڈ تحلیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا عہدہ ختم ، نیا بورڈ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے قیام پر بنایا جائیگا۔
 
لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے ڈائریکٹرز کا بورڈ تحلیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا، زرائع کے مطابق وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایل ٹی سی کا بورڈ ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا،سی ای او اور چیئرمین ایل ٹی سی کے مابین تنازع جاری تھا جس کے پیش نظر بورڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین ڈاکٹر شاہد صدیق کی جانب سے کمپنی کی ناقص کارکردگی اور بد عنوانیوں پر سوالات اٹھائے گئے تھے جبکہ چیئرمین ایل ٹی سی ڈاکٹر شاہد صدیق نے کمپنی ورکنگ میں متعدد بےضابگیوں کی بھی نشاندھی کی تھی اور سی ای او سے ریکارڈ طلب کیا تھا ،کمپنی کی ناقص کارکردگی اور افسران میں جاری سرد جنگ کے پیش نظر بورڈ تحلیل کیا گیا۔

بورڈ ختم ہونے سے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا عہدے ختم ہو گیا، ایل ٹی سی کے ڈائریکٹرز کا بورڈ گزشتہ سال نومبر میں بنایا گیا تھا، چیئرمین ڈاکٹر شاہد صدیق اور وائس چیئرمین خالد گجر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی میں ایک سال چیئرمین و وائس چیئرمین رہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں تبدیل کرنے پر غور جاری ہے ، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اب پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں تبدیل ہونے پر ہی نیا بورڈ تشکیل دیا جائیگا۔

مزیدخبریں