عثمان علیم: مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے اپوزیشن پر تابرتوڑ حملے، انہوں کے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی "منجی تھلے"مولانا شیرانی نے ہی ڈانگ پھیردی، مولانا راجکماری کو بگل میں لیکر حکومت کو دھمکیوں کی بجائے نیب کو مال پانی سے رشتہ کا حساب دیں۔
لاہور چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تابرتوڑ حملے کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن حکومت کو دھمکیاں دینے کی بجائے نیب کو مال پانی کہاں سے کمایا کا حساب دیں اور کرپشن کی راجکماری کیساتھ دھمکیاں دینا بند کریں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا عوام سے رشتہ ہے اور اپوزیشن میں شامل جماعتوں کا مال پانی سے رشتہ ہے جسے وہ بچانے کیلئے متحرک ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کہا کہ انکا سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں انکی سیاست حلقے کے ووٹر کی خدمت ہے۔
مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پنجاب حکومت کے صنعت وتجارت کے متعدد منصوبوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔