گرین ٹاؤن میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

21 Dec, 2020 | 12:12 PM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) گرین ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے پر دوسری شادی کرنیوالی خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل، ملزم نے بیوی کے دو بچوں کو بھی قتل کردیا، پولیس نے سفاک ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

کپڑے تم نے چوری کیے، بیوی کے الزام پر شوہر اس قدر برہم ہوا کہ بیوی اور اس کے دو بچوں کی جان لے لی۔ تہرے قتل کی واردات گرین ٹاؤن کے علاقے میں ہوئی، ملزم عاشق علی نے تیز دھار آلے کے وار کرکے بیوی شمیم بی بی، اس کی بیٹی فوزیہ اور بیٹے فیصل کو قتل کردیا۔ ملزم نے چند ماہ پہلے گھر کرائے پر لیا تھا جبکہ مالک مکان کے مطابق دونوں میں آئے روز جھگڑا رہتا تھا۔

مقتولہ شمیم نے کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر سے طلاق لیکر ملزم عاشق علی سے شادی کرلی تھی، جس کے دونوں بچے ماں کے ساتھ رہتے تھے۔ ملزم عاشق کے مطابق بچوں کے مزاحمت کرنے پر اس نے ان دونوں کو بھی قتل کیا۔ ملزم کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کی بیوی نے دو بار اس کا حمل گرایا اور اس بات پر بھی جھگڑا رہتا تھا۔

ادھر شمالی چھاؤنی میں دل دہلا دینے والا واقع پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔ رحمت خان نے بھائی یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ مقتول یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں میں اکٹھے رہنے پر اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔ پولیس نے مقتول کی لاش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے جبکہ ملزم رحمت خان فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا۔ 

مزیدخبریں