فلو کی شکایات، روزانہ ایک ہزار مریض ہسپتالوں کا رُخ کرنے لگے‎

21 Dec, 2019 | 07:17 PM

Shazia Bashir

 (بسام سلطان) فلو کی شکایات کے ساتھ روزانہ ایک ہزار سے زائد مریض سرکاری ہسپتالوں میں رپورٹ ہونے لگے، طبی ماہرین نے بڑتی سردی کے پیش نظر احتیاط تدابیرجاری کردیں۔

 ماہرین کے مطابق ناک سے پانی آنا، مسلسل کھانسی اور بخار ہونا فلو کی علامات میں شامل ہیں، ایسی صورتحال پیش آنے پر فوری ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔ فلو وائرس انفیکشن ہے جو ایک فرد سے دوسرے فرد میں تیزی سے پھیلتی ہے، فلو ہو جانے کی صورت میں ماسک پہن کر رکھیں تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے بچایا جا سکے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماہر امراض ناک کان گلا پروفیسر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بیماری کو ابتدا پر ہی روکنا ضروری ہے، فلو سے بچاؤ کے لئے گھر سے نکلتے وقت گرم کپڑے اور ماسک پہنیں اور گرم مشروبات جیسے چائے کافی سوپ اور ڈرائی فروٹ کا استعمال کریں۔

 
 
 
 

مزیدخبریں